Monday, 13 April 2026 +1 234 567 890
بریکنگ نیوز
ملک میں ہولی کے ساتھ ہی تیزی سے بدل گیا موسم کا مزاج، کہیں 33 تو کہیں 35 ڈگری پہنچ گیا درجہ حرارت ایران پر امریکی-اسرائیلی حملہ: اکھلیش یادو کا آیت اللہ خامنہ ای اور 165 طالبات کی شہادت پر اظہارِ افسوس راجیہ سبھا جانا میری دیرینہ خواہش تھی، نئی حکومت کو میرا تعاون حاصل رہے گا: نتیش کمار مغربی بنگال کے گورنر آنند بوس نے دیا استعفیٰ، وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی کا اظہارِ حیرت اکھلیش نے نتیش کمار کے فیصلہ کو بہار کی تاریخ کا سب سے بڑا ’اغوا‘ قرار دیا، این ڈی اے کی ساتھی پارٹیوں کو کیا آگاہ پی ایم مودی کی مجرمانہ خاموشی پورے ملک اور اس کی وراثت پر بدنما داغ ہے: کانگریس ’کوئی قومیت نہیں، صرف انسانیت‘، ایران-اسرائیل جنگ کے درمیان دبئی میں پھنسے لوگوں کے لیے مدد کو آگے آئے سونو سود لوک سبھا اسپیکر کو ہٹانے کا نوٹس: بحث کے دوران ایوان میں موجود رہیں گے اوم برلا، دفاع کا اختیار ہوگا حاصل ’مودی جی سیاسی و اخلاقی دونوں اعتبار سے سرنڈر کر چکے ہیں‘، موجودہ حالات پر کھڑگے کا اظہارِ فکر ’حکومت ہند اتنی ڈرپوک اور خوفزدہ...‘، میلان ایکسرسائز میں شریک ایرانی جنگی جہاز پر امریکی حملہ سے کانگریس حیران
تفریح دنیا Breaking Featured

ایران پر امریکی-اسرائیلی حملہ: اکھلیش یادو کا آیت اللہ خامنہ ای اور 165 طالبات کی شہادت پر اظہارِ افسوس

ایران پر امریکی-اسرائیلی حملہ: اکھلیش یادو کا آیت اللہ خامنہ ای اور 165 طالبات کی شہادت پر اظہارِ افسوس
 سماج وادی پارٹی کے صدر اکھلیش یادو نے ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای پر اسرائیل اور امریکہ کے مشترکہ  حملے کی مذمت کی جس میں آیت اللہ سمیت کئی عام شہری شہید ہوگئے تھے۔ ایس پی صدر نے ایران واقع میناب کے اسکول پر کئے گئے حملے پر بھی دکھ کا اظہار کیا اور کہا کہ اس طرح کی کارروائیوں سے انسانی زندگی کو شدید خطرہ لاحق ہے۔ ایس پی صدراکھلیش یادو نے اپنے سوشل میڈیا اکاونٹ پر اسرائیلی-امریکی تنازع پر سخت ردعمل ظاہر کرتے ہوئے لکھا کہ سماج وادی پارٹی آیت اللہ خامنہ ای پر حملے اور میناب کے ایک اسکول پر ہونے والے مہلک ترین اسرائیلی-امریکی حملوں میں سے ایک جس میں 165 طالبات جاں بحق ہوگئیں، دونوں کی شدید مذمت کرتی ہے۔
جنیوا کنونشنز اور بین الاقوامی قانون، جو تنازعات کے وقت بھی انسانی جانوں کے تحفظ کے لیے بنائے گئے ہیں، ایسی کارروائیوں کے سبب شدید طور پر خطرے میں ہیں۔ ہم ان کی شہادت کو سلام کرتے ہیں اور اس نقصان پر غمزدہ اور سوگوار تمام لوگوں کے ساتھ اپنی گہری تعزیت کا اظہار کرتے ہیں۔ واضح رہے کہ ایران پر امریکہ اور اسرائیل کے مشترکہ حملے میں ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای کی شہادت کے بعد ہندوستان کے مسلمانوں بالخصوص شیعہ طبقے میں شدید ناراضگی پائی جارہی ہے۔ اس سلسلے میں گزشتہ کئی دنوں سے ملک کے مختلف حصوں میں امریکہ اور اسرائیل کے خلاف سڑکوں پر غصہ ظاہر کیا جارہا ہے۔
آیت اللہ خامنہ ای کی شہادت کی خبر کے بعد اترپردیش کے مختلف حصوں میں بڑے پیمانے پر مظاہرے ہوئے جن میں ریاست کی راجدھانی لکھنؤ، علی گڑھ، مظفر نگر، بارہ بنکی، فیض آباد اور رائے بریلی شامل ہیں۔ اس دوران بہت سے لوگ آیت اللہ خامنہ ای کی شہادت سے جذباتی بھی نظر آئے اور انہوں نے اپنے گہرے رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے اس حملے کی شدید مذمت کی۔
واضح رہے کہ اکھلیش یادو نے اس سے قبل ایران کے خلاف حملے پرغم وغصہ کا اظہار کیا تھا۔ انہوں نے مطالبہ کیا تھا کہ حکومت ہند اس حملے پر اپنا موقف واضح کرے۔ انہوں نے کہا کہ جب کسی ملک کو اپنے اہم ترین شہریوں اور یہاں تک کہ عام شہریوں پر بھی جان لیوا حملوں کا سامنا کرنا پڑتا ہے اور جب جنگ قریب ہوتی ہے تو ہماری حکومت کو بین الاقوامی مسائل پر اپنا موقف واضح کرنا چاہیے اور بتانا چاہئے کہ وہ جنگ کی حمایت کرتی ہے یا امن اور جنگ کو روکنے اور امن بحالی کے لیے ایک غیر جانبدار ملک ہونے کے ناطے کیا سفارتی کوششیں کر رہی ہے۔
ایس پی سربراہ نے کہا کہ ہمارے ملک کی حکومت ہر ممکن سطح پر جنگ میں مارے جانے والوں سے متعلق خبروں کی تصدیق کرے اور عوام کے سامنے سچائی پیش کرے۔ جنگ کے وقت کی خبریں اکثر حکمت عملی کا حصہ ہوتی ہیں، اسی لیے اس کی تصدیق کی ضرورت ہوتی ہے۔ انسان کے ساتھ ساتھ انسانیت کا بھی نقصان انتہائی افسوسناک ہے۔ ہر ملک کو ذمہ دارانہ برتاؤ کرنا چاہیے۔

Comments (0)

Leave a Comment